زمبابوے نے آخری ون ڈے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ڈرا کر دی

زمبابوے نے آخری ون ڈے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ڈرا کر دی

ایڈنبر(اے پی پی) زمبابوے نے دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے ڈرا کر دی۔ ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان کائل کوئٹزر 61 اور کلم میکلوڈ 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گریم کریمر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف 37 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سکندر رضا نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...