کم عمر شاہینوں نے دکھایا جوش زیادہ اور کارکردگی بھی اعلی

کم عمر شاہینوں نے دکھایا جوش زیادہ اور کارکردگی بھی اعلی
 کم عمر شاہینوں نے دکھایا جوش زیادہ اور کارکردگی بھی اعلی

  


لندن(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کی فتح میں جوان جذبوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بننے والے فخر زمان نے رکھا پوری قوم کا مان اور جڑی بھارت کو ایسی سنچری جو اسے مدتوں یاد رہے گی۔ حسن علی کی سنہری کارکردگی نے انہیں گولڈن بال کا حق دار قرار دلایا جبکہ شاداب خان کی شادابیوں نے بھی اپنا خوب رنگ دکھایا۔ بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی کھلاڑیوں کو انگلیاں دانتوں تلے دبانے پر مجبور کر دیا۔ تجربہ کار اظہر علی بھی خوب جگمگائے اور پروفیسر نے بھی بھارتیوں کو سبق پڑھا دیا۔ بھارت کے داماد شعیب ملک کی کارکردگی سوالیہ نشان ہی رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...