محمد عامر بی پی ایل میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کریں گے

محمد عامر بی پی ایل میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کریں گے
 محمد عامر بی پی ایل میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن پانچ کی دفاعی چیمپئن ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کی خدمات حاصل کر لیں۔ فرنچائز حکام نے اتوار کو اس بات کی باضابطہ تصدیق کردی کہ محمد عامر سے معاہدہ کیاگیا ہے تاہم ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت پی سی بی کی جانب سے این او سی کے اجراء سے مشروط ہوگی۔ ان کے علاوہ شاہدآفریدی ، کمار سنگا کارا، شین واٹسن اور سنیل نارائن بھی مذکورہ ٹیم میں شامل ہیں۔