پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کریگی: مقبول آرائیں

پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کریگی: مقبول آرائیں

اسلام آباد (یو این پی) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن (پی ایس او اے)کے صدر مقبول احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کرے گی، سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 29 جون سے ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے کھلاڑی سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے 6 مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

جن میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کبڈی، فٹ بال اور ٹائیکوانڈو شامل ہیں، یہ مقابلے 29 جون سے یکم جولائی تک کھیلے جائیں گے اور ایونٹ میں شرکت کے لئے سٹوڈنٹ کا دستہ 27 جون کو ملائیشیا ء رووانہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...