پراپرٹی ڈیلر ناصر کی ہلاکت پر پورا علاقہ سراپا احتجاج

پراپرٹی ڈیلر ناصر کی ہلاکت پر پورا علاقہ سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)شاد باغ کے علاقہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے با اثر افراد کے ہاتھوں پراپرٹی ڈیلر ناصر کی ہلاکت پر پورا علاقہ سراپا احتجاج، نعش سڑک پر رکھ کر لواحقین اور اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف مسلسل چار گھنٹے تک احتجاج کیا۔پولیس لواحقین کو ملزمان کی گرفتاری کی تسلیاں دینے کے باوجود گرفتار نہ کر سکی تفصیلات کے مطابق بھگت پورہ شاد باغ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر با اثر افراد کے ہاتھوں پراپرٹی ڈیلر ناصر کی ہلاکت پر پورا علاقہ سراپا احتجاج رہا اور صلح کرنے کے باوجود دو کمسن بچوں کے باپ پراپرٹی ڈیلر ناصر کو قتل کرنے پر لواحقین اور اہل علاقہ نے سڑک پر نعش رکھ کر احتجاج کیا۔

مزید :

علاقائی -