باٹا پور،ٹرک تلے آرام کرنے والے ڈرائیور کو ساتھی نے کچل ڈالا

باٹا پور،ٹرک تلے آرام کرنے والے ڈرائیور کو ساتھی نے کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) باٹا پور کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور شوکت اپنے ہی ٹرک تلے کچلا گیا۔پولیس نے شوکت کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور شوکت ٹرک سڑک کنارے لگا کر ٹرک کے نیچے ہی زمین پر سو گیا جبکہ پیچھے سے آتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے باری آنے پر شوکت کے ٹرک کو بھی آگے کر دیا، جس کے باعث شوکت اپنے ہی ٹرک تلے کچلا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹرک چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -