مناواں،رینجرز نے اسلحہ لہرانے پر نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا،مقدمہ درج

مناواں،رینجرز نے اسلحہ لہرانے پر نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)رینجرز کے جوانوں نے مناواں کے علاقے میں سرعام اسلحہ لے کر کھڑے ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا بتایاگیا ہے کہ سلطان نامی نوجوان مناواں کے علاقے میں گھر کے باہر سرعام اسلحہ لے کر کھڑا تھا کہ اس دوران رینجرز کے جوانوں نے اسے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی


loading...