کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی کا جاہلانہ اظہار ،26افراد اندھی گولیوں کا شکار ہوئے
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں اند ھی گو لی لگنے کے واقعات میں اضا فہ ہواہے ۔ ایک روزقبل پاکستان کے چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 26 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو حراست میں لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں اندھی گو لی لگنے سے شہریو ں کے زخمی ہو نے کے واقعا ت میں اضا فہ ہوا ہے ۔تھانہ کو ٹ لکھپت ،تھانہ لیاقت آباد ،تھانہ کاہنہ ،تھانہ لاری اڈا ،تھانہ داتا دربار ،تھانہ نولکھا اور تھانہ مناواں، نو اب ٹاؤن ، گجر پو ر ہ ، نو اں کو ٹ ، ستو کتلہ، جو ہر ٹاؤن سر فہرست ہیں۔ مختلف تھانو ں کے حدود میں روزانہ اندھی گو لی لگنے سے در جنو ں افرا د زخمی ہو جا تے ہیں۔ ایک روز قبل شہریوں کی اندھا دھند فائرنگ سے چھبیس افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ارشاد ، کما ل خا ن ، سعد یہ ، طلا ل ، کا شف ، ندا ، ابرا ر ، ہا د یہ ، زینب ، یو سف ، عمرا ن ، امین ، حیدر ، نعیم ، اسرا ر ، طا ہر ہ ، وغیر ہ شامل ہیں۔ سروسز ہسپتال میں چھ،میو ہسپتال میں بارہ جبکہ جنرل ہسپتال میں دو افرادزیر علاج ہیں۔زخمی ہونے والے والوں میں ارشاد بیگ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے ہیں۔