دھرم پورہ،تیز ہوا سے گھر کی چھت کا شیڈ ا گر گیا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

دھرم پورہ،تیز ہوا سے گھر کی چھت کا شیڈ ا گر گیا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مصطفی آباد کے علاقے میں تیز ہوا کے باعث گھر کے چھت کی حفاظتی دیوار گرنے سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں گزشتہ شام کے وقت چلنے والی تیزہوا کے باعث گھر کے چھت کی حفاظتی دیوار گرنے کا واقعہ دھرمپورہ گلی نمبر پچیس میں پیش آیا۔ جہاں محمد نواز نامی شخص کے گھر کی حفاظتی دیوار تیزہوا کے باعث گر گئی۔ دیوار کا ملبہ گلی کی طرف گرا جس کی زد میں موٹرسائیکل سوار راہگیر35 سالہ عمار شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے میو ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد گڑھی شاہو کے رہائشی متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کرد ی جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...