فیکٹری ایریا میں 60 سالہ شخص کار کی زد میں آکر جاں بحق
لاہور(خبرنگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بیٹی کو عیدی دینے کے لئے آنے والا 60 سالہ باپ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ کاہنہ میں 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے اوکاڑہ کا رہائشی اللہ دتہ فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ کوڑے سٹاپ کے قریب رہائش پذیر اپنی بیٹی کو ملنے کے لئے آیا ہوا تھا کہ گزشتہ صبح نماز پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم کار نے ٹکر مار دی ، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ کے قریب 25 سالہ جمشید پلانٹ پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران ہاتھ ننگی تاروں کو چھو جانے سے زور دار جھٹکا لگنے سے جانبر ہو سکا۔