نامعلوم افراد نے ریلوے آفیسر کے چوکیدار کو سوتے میں سر پر ضرب لگا کر قتل کردیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ریلوے کالونی میں ایک گھرسے تشددزدہ لاش برآمدہوئی۔پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مظفر گڑھ کا رہائشی انتظار مہدی یلوے آفیسر امجد اقبال کے گھرگزشتہ دو سال سے چوکیدارتھا۔ پولیس کے مطا بق انتظار مہدی اتوارکی شب اپنے سرونٹ کوارٹر میں ڈیوٹی کے بعد آکر سوگیا، اگلے روز دروازہ نہ کھولنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے آکر دیکھا تو انتظار مہدی کی لاش چار پائی پر پڑی تھی جسے سر میں کوئی بھاری چیزمار کر قتل کیا گیا تھا۔مقتول کے بھائیوں کاکہناہے کہ انتظارمہدی کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہ تھی، محلے داروں کاکہناہے کہ انتظارمہدی کا رویہ سب کیساتھ دوستانہ تھا۔انتظارمہدی کی موت پْراسرار ہے ،واردات پراہل علاقہ میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔