کالا گجر اور اس کے 2 ساتھیوں کے قتل میں ملوث دو مجرموں کوسزائے موت

کالا گجر اور اس کے 2 ساتھیوں کے قتل میں ملوث دو مجرموں کوسزائے موت

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے 3افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرموں نعمت اور سلامت کو سزائے موت اور 15،15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 4ملزم شک کی بنیاد پر بری کردیئے گئے ۔عدالت میں تھانہ مغل پورہ نے 6 ملزمان نعمت، سلامت، وارث علی، سجاد احمد ،وزیراحمد اور کرامت کے خلاف کالا گجر سمیت 3افراد کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ وکلا کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں دو ملزمان نعمت اور سلامت پر 3 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔جس پر نعمت اور سلامت کو سزائے موت اور 15،15لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے اس کیس کے دیگر 4 ملزمان وارث علی۔ سجاد احمد۔ وزیرعلی اور کرامت کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔ ملزمان کے خلاف 2011ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...