ڈیفالٹر المدفائی ٹریڈنگ اینڈ سروسز کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم

ڈیفالٹر المدفائی ٹریڈنگ اینڈ سروسز کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بینک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر المدفائی ٹریڈنگ اینڈ سروسز کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے، عدالت نے علی محمد حسین کی جائیداد نیلامی کے لئے 24جون کی تاریخ بھی مقرر کی ہے۔جج ذوالفقار لون نے حبیب بینک لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ المدفائی ٹریڈنگ اینڈ سروسز نے ڈیفنس فیز فائیو کے ایچ بلاک گلی نمبر ایک میں واقع 430نمبر ایک کنال کی جائیداد رہن رکھوا کر قرض حاصل کیا، بینک ڈیفالٹر نے قرض کی رقم حاصل کرنے کے بعد ادائیگی نہیں کی۔

مزید : علاقائی


loading...