متنازعہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

متنازعہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیاکہ ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم حسیب زاہد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ واٹس ایپ گروپ این اے 1111 میں ڈاکٹر فردوس عاشق کو بدنام کیا گیا، فیس بک پر وفاقی وزیر کی ایڈٹ شدہ تصاویر واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔

مزید : علاقائی


loading...