نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں ضائع کرنے کے مقدمے کا چالان سیشن کورٹ کو وصول
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت سے نویں جماعت کے طالب علم عیش محمد کی آنکھیں ضائع کرنے کا چالان سیشن کورٹ کو وصول ہو گیا۔چالان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری فاروق اعظم سوہل کی عدالت کو بھجوادیا گیاہے۔عدالت میں چالان اانے پر کیس کے2ملزمان حنیف اور اعظم کے وکیل مہر شکیل ملتانی کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کردی ہے جس پر عدالت نے آج 20جون کو وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔