25تھانوں کے تفتیشی افسران کے خلاف اعلی پولیس افسران کو مراسلے
لاہور(نامہ نگار)سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر 25تھانوں کے تفتیشی افسران کے خلاف سی سی پی اور ڈی آئی جی آپریشنزکو مراسلہ بھجوادیا گیاہے۔ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور الطاف اسحاق نے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور کے تھانوں کے تفتیشی افسر مقدمات کی تفتیش ٹھیک طریقے سے نہیں کررہے۔چالان 14روز میں مکمل نہیں کئے جاتے اور جو کئے جاتے ہیں ان کی تفتیش ٹھیک نہیں ہوتی ،تفتیشی افسروں کو چالان بروقت پراسیکیویشن کے پاس پڑتال کے لیے بھجوانے کا حکم دیا جائے اورتفتیشی افسر کو یہ بھی حکم دیا جائے کہ چالان پیش کرتے وقت ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے۔