عید منانے گھروں کو جانے والے پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول ، ٹرانسپورٹروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی

عید منانے گھروں کو جانے والے پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول ، ٹرانسپورٹروں ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے عید الفطر کے موقع پر اپنے گھر عید منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کیلئے لاہور کے بس اڈوں پر بہتر انتظامات کرنے کے حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے سیکرٹری آ ر ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ایک جا معہ پلان تیار کریں اور سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو کہ شہر کے تمام لا ری اڈوں کی مانیٹرنگ کریں اور اگر کوئی ٹرانسپورٹر کرایوں پر اور چارجنگ کرتا پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس حوالے سے مسافروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے شاندار اقدام اٹھایا اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنایا جائے اور بلا وجہ مسافروں سے لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔شہریوں نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں کھڑی کی جائیں جو تمام بسوں اور ویگنوں کی چیکنگ کریں اور مسافروں سے بھی کرایہ کی پوچھ گچھ کریں،تا کہ اوور چارجنگ کرنے والے مافیا کو نکیل ڈالی جا سکے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...