ڈی سی او کا دورہ بادامی باغ سبزی منڈی،نرخ نامے چیک کئے

ڈی سی او کا دورہ بادامی باغ سبزی منڈی،نرخ نامے چیک کئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیدنے منڈی میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے منڈی میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ڈی سی لاہورنے اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...