ادویات اور ٹیسٹ مفت, سروسز ماڈل ہسپتال بن گیا
لاہور( جاوید اقبال /جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کو ہر طرح کی ادویات کی مفت فراہمی تشخیص کے مفت نظام رائج کردیا ہے جس کے تحت زیر علاج مریضوں کے بازار سے ادویات خریدنے اور ٹیسٹ کی فیس لینے یا پھر بازار سے کروانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے دوسری طرف جاری کئے گئے ا یکشن پلان کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت ہسپتال کو مختلف زونوں میں تقسیم کرکے بلاک کا نام دیا گیا ہے ہر زون یا بلاک کا سربراہ ایک اے ایم ایس کو بنایا گیا ہے جو اپنے بلاک یا زون کا با اختیار انچاج ہو گا ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا بھی ہر زون کے سربراہ کی ذمے داری ہو گی جو ایم ایس کو چوبیس گھنٹوں میں تین بار وزٹ کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا مینٹنس بھی اسی زونل سربراہ کی ذمے داری کا ایک حصہ ہو گا یہ انتظامات ہسپتال کی ری ویمپننگ پلان کا حصہ ہیں جس پر عملی طور پر اقدامات شروع کئے گئے ہیں اس پلان کے تحت سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی سمیت پورے ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کا م آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ایمرجنسی میں سالہا سال سے بند ایئر کنڈیشنڈ سسٹم چالو کردیا گیا ہے جبکہ فارمیسوں میں نئے اے سی اور فریزر بھی رکھ دئیے گئے ہیں اور رنگ و روغن بند لائیٹس روشن کردی گئی ہیں جس کے باعث سروسز ہسپتال کئی سالوں کے بعد ایک ماڈ ل ہسپتال کے طور پر سامنے آ گیا ہے جس کا کریڈٹ موجودہ ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی تعیناتی کے صرف 58دنوں میں ہسپتال کا نقشہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے زیر علاج مریضوں آؤٹ ڈور ایمرجنسی اور ان ڈور کے مریضوں کو ہر قسم کی ادویات مفت دینے اور ان کے ٹیسٹ فری کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے نئے نویلے ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر نے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کا نقشہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ہسپتال میں وارڈوں ‘برآمدوں میں چھائے ہوئے رات کے وقت کے گھپ اندھیروں کو ختم کردیا گیا ہے جگہ جگہ لائیٹس لگا دی گئی ہیں بڑی گذر گاہوں پر مرکزی لائیٹس لگا دی گئی ہیں اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سرجیکل اور ایمرجنسی ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے مریضوں کو سی ٹی سکین کی مفت سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جبکہ سو فیصد ادویات مفت فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے مریضوں کے بیٹھنے کے لئے مسافر خانے بنائے گئے ہیں اور ان میں واٹر اور الیکٹرک کولر بھی لگائے گئے ہیں مریضوں کے بیٹھنے کے لئے نئے بینچ بھی لگوائے گئے ہیں ،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واحد ہسپتال ہے کہ جہاں پر ری ویمپننگ کاکام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ‘وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کی مفت علاج معالجہ کی سہولیات مفت ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور مریض ہمارے لئے وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں بہت جلد صوبے کا ایک ماڈل ہسپتال بنا دیا جائے گا ۔