پرائس مجسٹریٹوں کے 1538مقامات پر چھاپے،91گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 1538مقامات پر چھاپے،91گرانفروش گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1538مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر70دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,09,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،85افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر91افراد کو گرفتار کروایا گیا۔64 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...