تحریک انصافکرپشن کے خلافجنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گی

تحریک انصافکرپشن کے خلافجنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کیخلاف جنگ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی،احتساب کے عمل کو سازش قرار دینے والے نواز خاندان کے حواری اپنی باری آنے سے ڈر رہے ہیں عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف پی ٹی آئی کی جنگ فیصلہ کن موڑ پر ہے، آئندہ نسلوں کو بدعنوانی سے پاک معاشرہ دینے کیلئے احتساب کے عمل کا مکمل ہونا اور ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں ن لیگ کے حواری میڈیا پر اپنے بیانات میں بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح احتساب کے عمل کو متنازعہ اور جمہوریت کیخلاف سازش ثابت کردیا جائے، کرپشن کی بہتی گنگا میں نواز خاندان ہی نہیں بلکہ درباریوں نے بھی جی بھر کر ہاتھ دھوئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...