رمضان میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت رحمت خدا وندی ہے

رمضان میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت رحمت خدا وندی ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بہترین اور تاریخی پرفارمینس کا مظاہرہ کرکے اور بھارت کو عبرت ناک شکست دیکر اور چمپئنز ٹرافی جیت کر پوری قوم کی عید سے پہلے عید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرکے قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں ملنے والی جیتی رحمت خداوندی ہے کرکٹ ٹیم کے سارے کھلاڑی اور کوچ ، مینجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...