موجودہ حکومت ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے

موجودہ حکومت ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چےئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نواز حکومت ملک وقوم کے لیے عذاب بن چکی ہے،حکمرانوں نے عو ام سے دو وقت کی روٹی چھینے کے ساتھ سا تھ سکھ چین بھی چھین لیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جتنا محال کر دیا ہے ، شدید گرمی میں بجلی کا نہ ہو نا کسی عذاب سے کم نہیں ہے ،حکمرانوں کو عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ناکام منصوبوں کے فتیے کاٹنے کے سواکوئی کام نہیں کیا گیا ، ‘ حکمران غریب عوام کا جسم سے خون کا آخری قطر ہ تک نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ (ن) لیگ نے عوام پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...