سبزہ زار سکیم میں آپریشن،تین غیر قانونی عمارتیں مسمار

سبزہ زار سکیم میں آپریشن،تین غیر قانونی عمارتیں مسمار

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روزسبزہ زار سکیم اور کینال ویوسوسائٹی میں کارروائی کر کے تین غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں۔ سبزہ زار میں سلاٹر ہاؤس سے ملحقہ عاکف پلازہ اور پلاٹ نمبر876بلاک ایل پر قائم غیر قانونی کمرشل عمارت جبکہ کینال ویو سوسائٹی میں پلاٹ نمبر1029بلاک سی پر تعمیراتی قواعد کے برعکس تعمیر کیا جانے والامکان مسمار کر دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...