ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے،نوشین

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے،نوشین

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام منصوبوں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ، عوام کے وسائل کو بے دردی سے لٹا گیا ہے ، پانچ بجٹ پیش کرنے والے ابھی تک لاہور کو صاف پانی فراہم نہیں کرسکے ، کسی منصوبے کاریکارڈ موجود نہیں پنجاب کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، ناکام منصوبوں اور ان پر آنے والی لاگت اور منصوبے میں مالی بد عنوانیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ سستی روٹی سکیم بڑی طرح فلاپ ہوئی اور اسکے بند ہونے کے کئی سال بعد بھی حکومتی جماعت کے ارکان کو سبسڈی والا آٹا ملتا رہا اور منصوبے کے ٹھپ ہونے کے باوجود کئی سال تک سستی روٹی اتھارٹی فعال رہی اور مجموعی طور پر اس پر70 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، یوتھ کو اپناہم خیال کرنے کیلئے طلبہ میں لیپ ٹاپ سکیم متعارف کرائی جو مالی و بدعنوانیوں کے ساتھ پورے زور شور سے جاری ہے،اس منصوبے میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا اعتراف خود اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تقسیم کئے جانے والے5738 لیپ ٹاپ میں سے 1771 طلبہ دو،دو لیپ ٹاپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،2081طلبہ کے شناختی کارڈ ہی جعلی نکلے،1181کاسرے سے ریکارڈ ہی نہیں جبکہ 305لیپ ٹاپ چوری ہو گئے یا جل گئے جبکہ حکومتی لیپ ٹاپ مارکیٹ میں10تا15ہزار روپے میں آج بھی فروخت ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...