ایل ڈی اے کے8کمرشل پلاٹ 43کروڑ24لاکھ میں نیلام

ایل ڈی اے کے8کمرشل پلاٹ 43کروڑ24لاکھ میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع آٹھ کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر 43کروڑ24لاکھ64ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی محمد علی جوہر ٹاؤن کے بی بلاک میں واقع پانچ کنال آٹھ مرلے رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر63 کے لئے دی گئی۔اس کی بولی کی ابتدائی قیمت30 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ30لاکھ25ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ جو ہر ٹاؤن ‘سبزہ زار‘ جوبلی ٹاؤن‘گجر پورہ اور قائد اعظم ٹاؤن میں واقع کمر شل پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ‘ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سیدندیم اختر زیدی ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ عبد الستار خان ‘عثمان غنی ‘ ڈائریکٹر زلینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر اور معظم رشید‘ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند15حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔