شب قدر،جمعتہ الوداع اور عید پر اعلیٰ سیکیورٹی انتظامات کئے جائنگے،عثما ن خالد

شب قدر،جمعتہ الوداع اور عید پر اعلیٰ سیکیورٹی انتظامات کئے جائنگے،عثما ن ...

لاہور (جنرل رپورٹر) شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید الفطر کے لیے سیکورٹی انتظامات جامع منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے۔ چاند رات کو مختلف اہم مارکیٹوں کے اطراف میں ٹریفک جام کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس متبادل پارکنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو قائم کرے گی۔ پارکوں میں سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، کیٹیگری وائز پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید الفطر کے لیے مساجد کے علاوہ کھلے مقامات پر اجتماعات کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر کوآر ڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عیدالفطر پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی سیکورٹی عبادت نثار، ااے ڈی سی ہیڈکوارٹرز سندس ارشاد، ڈائریکٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز، ڈی سی ننکانہ سائرہ عمر، اے ڈی سی شیخوپورہ راؤ امتیاز و سیکورٹی آفیسرز نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...