لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راشن تقسیم کرنے کی تقریب

لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راشن تقسیم کرنے کی تقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی کی خصوصی ہدایت پر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن شاہدرہ زون کے زیراہتمام قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن میں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں غریب و بے سہارا افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں راشن تقسیم کیا گیا ، راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ جاوید اقبال نقشبندی ، مرزااحسان اور عبدالرشید نقشبندی نے کہاکہ راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتما م امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے اور پورے ملک میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایسی سینکڑوں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ان کا کہنا تھاکہ غریب و بے سہارا افراد کی بلاتفریق بے لوث خدمت بلاشبہ صدقہ جاریہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...