رمضان بازاروں میں ناقص چینی تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب بھر کے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹور،فیئر پرائس شاپس پر پلاسٹک ملی چینی کی فروخت پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگرشہروں میں سستے رمضان بازاروں، یوٹیلٹی سٹوروں اور فیئر پرائس شاپس میں فروخت ہونے والی چینی میں پلاسٹک دانے کی آمیز ش کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ آمیزش انتہائی گھٹیا ادر مضر صحت ہے ،ہسپتالوں کی پلاسٹک ویسٹ کا دانا بنا کر چینی میں ملایا گیا ہے جس کی فروخت کی جارہی ہے پلاسٹک دانا ویسٹ 10سے20روپے کلو ملتا ہے جبکہ چینی میں ملا کر اس کی قیمت55سے60روپے فی کلو ہوجاتی ہے ۔