پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی،عزیزالرحمن چن

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی،عزیزالرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کی ہے قومی ٹیم کی اس جیت پر نہ صرف ملک بھر میں جشن کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شائقین کرکٹ کی طرف سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔اس جیت سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ٹیم نے بھوک اور افلاس کی ماری عوام کی جان میں جان ڈال دی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جس نظم و ضبط، خود اعتمادی اور جوش و جذبہ کے ساتھ بھارت کی ٹیم کو ہرایا اُس پر پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ پوری قوم مستقبل میں بھی کھلاڑیوں سے ایسی کارکردگی کی امید رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور ایک عرصہ تک پاکستان کو کرکٹ حوالے سے جانا اور پہنچانا جاتا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...