عمران خان عوام کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو گئے،اظہر حسین

عمران خان عوام کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو گئے،اظہر حسین

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ان کی وجہ سے پانامہ کیس ماضی کا حصہ نہیں بن سکا بلکہ حکمرانوں کو اس کیس کی وجہ سے اب ماضی کا حصہ بننا پڑے گا حکمرانوں کے گرد گھیرا دن بہ دن تنگ ہو رہا ہے زبان زد عام ہیں کہ پانامہ چوروں کی رخصتی قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم مایوسی اور اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے پی ٹی آئی نے عوام کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے جس سے امید کی صبح طلوع ہوئی ہے اور عوام جان چکے ہے کہ موجودہ حکمران کرپٹ ہے ، پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی لاکر رہے گی اور کر پٹ ٹو لے سے قوم کو نجات دلائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...