انسانیت تعصبات اورنفرت کی متحمل نہیں ہوسکتی،رانا بشارت

انسانیت تعصبات اورنفرت کی متحمل نہیں ہوسکتی،رانا بشارت

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے گذشتہ دنوں یواین کی دعوت پرجنیوا سوئزرلینڈ میں ہونیوالی ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کانفرنس میں انتہائی آبرومندانہ اورجرأتمندانہ اندازمیں کشمیر اورفلسطین سمیت عالمی تنازعات سمیت مختلف موضوعات پرانتہائی پرجوش خطاب کیا اورکشمیریوں وفلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پرعالمی ضمیر کوجھنجوڑا ۔رانابشارت علی خاں نے کہا کہ انسانیت تعصبات اورنفرت کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔کشمیری ،فلسطینی اوربرمی مسلمانوں کوبدترین تشدد اورتعصب کاسامنا ہے ،مقتدر قوتوں نے اس ضمن میں اپناکیا کرداراداکیا۔یونائیٹڈ نیشن کے پلیٹ فارم سے مذاہب کے درمیان پیس ڈائیلاگ کااہتمام کیاجائے جبکہ یواین مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں ،تلخیاں اوردوریاں ختم کرنے کیلئے پل کاکرداراداکرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت اورامن وسلامتی کاداعی ہے ،کوئی سچامسلمان کسی دوسرے مذہب کے پیروکار کی جان نہیں لے سکتا ۔مٹھی بھرگمراہ لوگ جودہشت گردی میں ملوث ہیں ان کااسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ دنیا کاکوئی مذہب معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کادرس نہیں دیتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...