قوم کی دعاؤں سے کرکٹ ٹیم کو کامیابی ملی،جماعت اسلامی

قوم کی دعاؤں سے کرکٹ ٹیم کو کامیابی ملی،جماعت اسلامی

لاہور (پ ر)نائب امرا ء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، رہنماجماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد نے گذشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں اورنوجوان کھلاڑیوں کے جذبے سے قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ نے تاریخ ساز فتح سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے پوری ٹیم کے کھلاڑیوں نے جذبے اور محنت سے مثبت کرکٹ کھیلی جس کی وجہ سے فتح شاہینوں کا مقدر بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کے ساتھ کشمیری بھائیوں کی خوشی بھی بھارتی فوجیوں سے ہضم نہیں ہوئی ہوئی اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں سبز ہلالی پرچم لہراتے کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوجیوں نے دھاوابول دیا اور ہوئی فائرنگ ، توڑ پھوڑ اور مار پیٹ سے متعدد نوجوانوں کو شدید زخمی کیا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی پامالی کر رہی ہے جس کو پوری دنیا میں ہر سطح پر اُجاگر کرنا موجودہ وقت کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران پوری دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو عیاں کریں تاکہ جمہوریت کا رونہ رونے والی بھارت سرکار کس طرح کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اور خون ریزی کر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...