عوام کرپٹ حکمرانوں کی باریوں کے کھیل سے تنگ آچکے ہیں،عثمان حمزہ

عوام کرپٹ حکمرانوں کی باریوں کے کھیل سے تنگ آچکے ہیں،عثمان حمزہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے اپنے حلقہ کے عوام کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے کارکنوں کی قیادت کر پشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ قوم کی لوٹی ہو ئی دولت سے ہی نوازشریف اور ان کے بچوں نے ملک سے با ہر اثاثے بنا ئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کی باریوں کے کھیل سے تنگ آچکے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی اصلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دونوں ہی ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے وزراء حکومتی امور کو چھوڑ کر اپنے بادشاہوں کی کرپشن کو چھپانے میں لگے ہوئے ہیں پھر بھی انہیں کامیابی نہیں مل رہی ہے پانامہ کیس میں (ن) لیگ کا رخصت ہونا لکھا جا چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...