حکومت نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جڑوں کو سیاسی اقربا پروری کی شکار حکومت نے کھوکھلا کر دیا ہے۔ موروثی سیاست کا باب ختم ہونا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بدعنوانی اور ناقص گورننس کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے عوام افراتفری اور بے یقینی کی سی کیفیت سے دوچار ہیں ایسے حالات میں عوام کی نظریں تحریک انصاف پر جمی ہوئی ہیں۔ عمران خان بہترین اور کھرے انسان ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی بہترین ترجمان جماعت ہے اور عوام کی امیدوں پرپورا اُترے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے میگا پروجیکٹس کرپشن اور احساس محرومی کو جنم دے رہے جس سے قومی پیداوار‘ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے۔