پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،آزاد

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،آزاد

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی اللہ رب العزت کا خاص کرم، عوام کی دعائیں اور نجم سیٹھی کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے نجم سیٹھی پر تنقید کرنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔عمران خان نے پاکستانی ٹیم اور پاک کرکٹ بورڈ کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے پاکستانی ٹیم کی جیت پرکیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لیڈر ہر وقت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اورکرکٹ بورڈ کی حوصلہ شکنی کرتا آیا ہے ،الحمدللہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے نجم سیٹھی کی حکمت عملی سے آج پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند ہوا ہے اور انہوں نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا ۔آزاد علی تبسم نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،پاکستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہر شعبے میں باصلاحیت افراد موجود ہیں پوری قوم کو اپنی ٹیم پر ناز ہے ہمیں امید ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی ایسی کامیابی حاصل کرے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...