بھارت ،کشمیر میں پاکستان کی فتح کاجشن برداشت نہ کرسکا،میاں مقصود

بھارت ،کشمیر میں پاکستان کی فتح کاجشن برداشت نہ کرسکا،میاں مقصود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار اور تاریخی کامیابی پر جشن منانے والے نہتے اورمظلوم کشمیریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کوقابل مذمت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی پرچم تھامے کشمیریوں کے’’جیوے پاکستان‘‘کے نعرے اورآتش بازی ہندوستانی فوج سے برداشت نہ ہوئی اور اس نے ایک مرتبہ پھر وادی میں ریاستی ظلم وجبر اور مظالم کی انتہاکردی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے وحشیانہ کاروائی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا کبھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من وعن عمل درآمد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے تین کروڑ عوام کو حق خود ارادیت دیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...