واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں سے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں، ارسلان الملک
لاہور (نمائندہ خصوصی)عام آدمی پارٹی پاکستان کے چےئرمین ارسلان الملک نے کہا ہے کہ آلودہ پانی موت بانٹ رہا ہے حکومت کی ناقص پلاننگ، واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں،6کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، 80 فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے پھیلتی ہیں، ترقی پذیر ممالک میں 50لاکھ بچے ہر سال گندا پانی پینے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہر سال 30لاکھ لوگ پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں،پاکستان میں 40 فیصد اموات ناقص پانی پینے کی وجہ سے ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ آلودہ پانی پینے کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مر ض سمیت سانس کی بیماری،معدے، گلے اور ٹی بی جیسے مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت ملک بھر میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے کیو نکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر کے ہی ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی امرا ض کے پھیلا ؤ کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔