حوصلے بلندہوں تو فتح یقینی ہوتی ہے،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل

حوصلے بلندہوں تو فتح یقینی ہوتی ہے،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل

لاہور(پ ر)اوول کے میدان میں بھارت پر پاکستان کی برتری نے پوری قوم میں اس جذبے او ر ولولے کو مہمیز دی ہے جو 1965ء کی جنگ میں اس قوم کے سینے میں موجزن نظر آیا تھا۔ اس بات کا اظہار بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل، بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیز وصدر نیشنل کونسل آف چَرچِز ان پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کرشماتی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چند ہی ساعتوں میں اپنی لاجواب کارکردگی سے یاس اور ناامیدی کی اس کیفیت کو کوسوں دور کردیا جو پاکستانی قوم کو اپنے سائے میں لئے ہوئے تھی۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ ہمارا وطن پاکستان کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں ہے۔

س قوم کے حوصلے بلند ہیں اور حوصلے جب بلند ہوں تو کامیابی اور فتح یقینی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بنیاد سچائی، خلوص اور دیانت پراستوار ہے اس لئے عروج اس کے مقدر میں ہے۔ ہمیں عارضی پریشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ خداوند نے آزادی بخشی ہے ، وہی اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے گا اور اسے کامیابیاں عطا کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...