چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرپاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکبادپیش کر تے ہیں،امانت علی تارڑ

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرپاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکبادپیش کر تے ہیں،امانت ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما امانت علی تارڑ نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پرکرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباددی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم کی ہے،جس پر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ بھی مبارکباد کی مستحق ہے،پریشر میچ میں قومی کھلاڑیوں نے بغیر دباؤ کے کھیل کر بھارت کو ہرایا ہے۔امانت علی تارڑنے کہاکہ نوجوان بلے بازفخر زمان نے سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیاہے اورپاکستان کا سر فخر سے بلند کیاہے۔اوپننگ بلے باز اظہر علی او رمحمد حفیظ نے بھی بہترین بیٹنگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے اور قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ایک یونٹ ہو کر ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور شاندار فتح حاصل کی ہے،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجبکہ کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا۔ امانت علی تارڑ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت قوم کی جیت ہے اورآج قوم کی خوشیوں کو چار چاند لگے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...