ملکی تاریخ میں زیادہ احتساب شریف برادران کا ہوا ، راشدبشیر سیال
جوہانسبرگ( بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں سب زیادہ احتساب شریف برادران کا ہوا ہے ،وہ ہر با ر سرخرو ہوئے ہیں، شریف برادران نے ہمیشہ ایمانداری سے اپنی ذمہ داری نبھا ئی ہے، ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، دھرنا خان کی سیاست تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہی ، سونامی خان نے حکومت کے خلاف ان گنت سازشیں کیں مگر ان کی کوئی ساز ش کامیاب نہ ہوسکی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بے پناہ بہتر ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی گواہی عوام خود دے رہے ہیں۔راشد بشیر سیال نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے باعث حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پرپاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے کرپشن کے سدباب کیلئے ٹھوس کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔