نواز شریف نے خود اور بیٹوں کو احتساب کیلئے پیش کر کے دل جیت لئے ، خالد سلہریا

نواز شریف نے خود اور بیٹوں کو احتساب کیلئے پیش کر کے دل جیت لئے ، خالد سلہریا

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینئر رہنما مریم خالد سلہریا نے کہا ہے کہ احتساب کا دعویٰ تو سب کرتے ہیں لیکن عملی طور پرقائد میاں محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے بیٹوں کو احتساب کے لئے پیش کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں،مریم خالد سلہریا نے کہا کہ کسی صاحب نے کہا تھا کہ احتساب مجھ سے شروع کرو اور آج وہ اپنے گھر کی رسیدیں ڈھونڈ رہا ہے جو کہ ملنی بھی نہیں ہیں کیونکہ جب قوم کی عورتوں کے زیورات کو چیریٹی کی مد میں لے کر اکٹھا کیا ہو تو پھر ثبوت نہیں ملتے،سلام ہے میاں نواز شریف کو جنہوں نے خود کہا تھا کہ میرا احتساب کیا جائے،مریم خالد سلہریا نے کہا کہ مریم نواز شریف کا بیان سو فیصد درست ہے کہ احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے میاں نواز شریف جیسا دل چاہئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...