مالی میں سیاحتی مقام پر نامعلوم افرادکا حملہ، دو افراد ہلاک

مالی میں سیاحتی مقام پر نامعلوم افرادکا حملہ، دو افراد ہلاک

بماکو(این این آئی)مالی کے دارالحکومت میں مسلح شدت پسندوں نے ایک سیاحتی مقام پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے تھے۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے بیس افراد کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ بماکو کا یہ نواحی علاقہ غیر ملکی سیاحوں میں کافی مشہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی ایک خاتون فرانس اور افریقی ملک گیبون کی دوہری شہری تھی جبکہ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے تھے۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے بیس افراد کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ بماکو کا یہ نواحی علاقہ غیر ملکی سیاحوں میں کافی مشہور ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...