جرمنی میں گلوبل میڈیا فورم2017 کا انعقاد

جرمنی میں گلوبل میڈیا فورم2017 کا انعقاد

بون(این این آئی)جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ گلوبل میڈیا فورم 2017 جرمنی کے شہر بون میں شروع ہوگیاجو 21 جون تک جاری رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فورم کا انعقاد اس سال دسویں مرتبہ کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ملکوں کے لگ بھگ دو ہزار مندوبین شرکت کررہے ہیں۔اس سال کے فورم کا مرکزی عنوان ’شناخت اور تنوع‘ ہے۔فورم کا افتتاح دوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبورگ نے کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...