اقوام متحدہ کا پرتگال میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار

اقوام متحدہ کا پرتگال میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار

برسلز(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں ہلاکتوں اور دیگر نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ عالمی ذرائع ابلا غ کے مطابق برسلر سے پرتگال کے صدر اور وزیر اعظم کے نام بھیجے گئے خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ انہیں جنگلات میں بھڑکنے والی شدید آگ سے 61 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سمیت املاک کے نقصان پر گہرا دکھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوہ ہیں۔ دوسری جانب پرتگال کے وزیر اعظم نے مذکورہ حادثہ کو تاریخ کو بد ترین سانحہ قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...