یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے حملے، 25افراد ہلاک

یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے حملے، 25افراد ہلاک

صنعاء(این این آئی)سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے یمن میں کی گئی تازہ فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں پچیس افراد مارے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی حکام نے بتایا کہ یہ حملے شمالی صوبے صعدہ میں کیے گئے ۔سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے یہ تازہ کارروائی شادہ نامی ڈسٹرکٹ کی المشناق مارکیٹ میں کی گئی۔طبی ذرائع نے پچیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔یمن کا تنازعہ گزشتہ ستائیس ماہ سے جاری ہے۔ اس خانہ جنگی کے باعث دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کم ازکم تین ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔ شمالی یمن میں ابھی تک ایران نواز حوثی باغی قابض ہیں جبکہ جلا وطن یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی کی حامی افواج اور سعودی عسکری اتحاد ان باغیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم ان حملوں کے باوجود شیعہ باغی ابھی تک دارالحکومت صنعا پر قابض ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...