مہاجرین قبول نہ کرنے والی یورپی ریاستوں کے خلاف اقدامات کا اعلان

مہاجرین قبول نہ کرنے والی یورپی ریاستوں کے خلاف اقدامات کا اعلان

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے مشرقی رکن ریاستوں کی جانب سے مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار پر نئے قانونی اقدامات کا اعلان کیا ہے، اس سے یورپی یونین کو درپیش مہاجرین کے سنگین بحران اور رکن ریاستوں کے درمیان اختلافات کی عکاسی ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی تقسیم کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جس کے مطابق یونان اور اٹلی میں پھنسے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مہاجرین کو مختلف یورپی ممالک میں بسایا جانا تھا، تاکہ اٹلی اور یونان اور بوجھ کم کرتے ہوئے یورپی یک جہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ تاہم اس یورپی منصوبے پر عمل درآمد اب تک نہیں ہو سکا، جس کی بنیادی وجہ مشرقی یورپی اقوام کی جانب سے مہاجرین کو قبول نہ کرنے سے انکار ہے۔مہاجرین کا بحران اب تیسرے برس میں داخل ہو چکا ہے، تاہم ترک ساحلوں پر ایک شامی بچے ایلان کردی کی لاش ملنے کے بعد سے جاری اس شدید بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ یورپی حکمتِ عملی کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔جس پر اب یورپی یونین نے مذکورہ ریاستوں کے خلاف اقدامات کا اعلان کیا ہے تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آیاکہ کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...