کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن ،کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن ،کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) سینٹرل جیل کراچی میں رات گئے رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں ہیں۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونیوالا آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا ، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں ، لیاری گینگ وار سمیت خطرناک قیدیوں کے علاوہ تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی،جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل آپریشن میں سیکڑوں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائیر کولرز، چھری، پلاس، قینچی اور نقدی سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیاجبکہ ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا ممنوعہ اشیاء کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -