ایران کی پاکستانی علاقہ پنج گورپر گولہ باری،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایران کی پاکستانی علاقہ پنج گورپر گولہ باری،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پنجگور (آن لائن) ایران نے پاکستانی سرحدی علاقے پنجگور میں پروم کے مقام پر متعدد مارٹر گولے فائر کئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ضلعی انتظامیہ نے آج منگل کو پاک ایران سرحد پر ایمرجنسی فلیگ میٹنگ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایران کی جانب سے پاکستان کے علاقے پنجگور میں پروم کے مقام پر متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پیر کے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارٹر گولوں کے حوالے سے ایرانی سرحدی حکام کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا اور آج منگل کو پاک ایران سرحد پر ہنگامی فلیگ میٹنگ بھی طلب کر لی گئی ہیں جس میں پاک ایران انتظامی سکیورٹی حکام شریک ہوں گے اور معاملے کا جائزہ لیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...