عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو کی ٹیم کابھرپور استقبال کیا جائیگا ،آئی ایس پی آر

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو کی ٹیم کابھرپور استقبال کیا جائیگا ،آئی ...

راولپنڈی (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو اپنی ٹیم کے ہمراہ 6سے 8جولائی کو پاکستان کا دورہ کرینگے جن کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامور فٹبالر رونالڈینو اور ان کی ٹیم آئندہ ماہ کی چھ سے آٹھ جولائی کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئے گی جن کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی فٹبالرز کا یہ دورہ پاک آرمی اور لیزرلیگ میں معاہدے کا حصہ ہے، فٹبالرز فٹبال کے فروغ کیلئے کراچی اور لاہور میں میچ کھیلیں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کرینگے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...